ایمان مزاری و دیگر کی ضمانت میں توسیع کردی

0
322

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کے ساتھ مبینہ لڑائی جھگڑے اور تشدد کے کیس میں ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، تاہم ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہ ہو سکے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ضمنی دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی اور فریقین کے وکلاء کو اگلی سماعت پر دلائل دینے کا حکم دیا۔ کیس کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور دیگر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا