اسپورٹس جرنلسٹس کیلئے رسجا کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ کا انعقاد

0
396

اسلام آباد( سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کےسابق ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے سیمینار کے انعقاد پر رسجا کی کاوشوں کو سراہتے ہوےکہا کہ موجودہ دور کے میڈیا چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صحافیوں کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ شاہد ہاشمی نے صحافت میں دیانتداری، ساکھ اور درست خبر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نوجوان صحافیوں کو پیشہ ورانہ اخلاقیات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔سینئر صحافیوں عبدالمحی شاہ اور شکیل اعوان نے نوجوان صحافیوں کو درپیش نئے چیلنجز پر روشنی ڈالی

اور کہا کہ تیزی سے بدلتے میڈیا ماحول میں خود کو ہم آہنگ کرنا اور سیکھنے کا عمل جاری رکھنا ضروری ہے۔ صدر رسجاابوبکر بن طلعت نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوے یقین دلایا کہ ایسوسی ایشن مستقبل میں بھی اس نوعیت کے مزید پروگرامز کا انعقاد جاری رکھے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا