پال بیا 92 سال کی عمر میں آٹھویں بار کیمرون کے صدر منتخب

0
256
Members of Syrian security forces sit together at a back of a truck after Syrian troops entered the predominantly Druze city of Sweida on Tuesday following two days of clashes, in Sweida, Syria July 15, 2025. REUTERS/Karam al-Masri

یاؤندے: دنیا کے معمر ترین سربراہِ مملکت پال بیا 92 سال کی عمر میں مسلسل آٹھویں مدت کے لیے کیمرون کے صدر منتخب ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری نتائج میں پال بیا نے 53.66 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے سابق اتحادی عیسیٰ چیروما بکاری نے 35.19 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

12 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد سے اپوزیشن کے حامیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ تجارتی شہر دوالا میں تازہ تصادم کے دوران کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ متنازع نتائج کے بعد ملک میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ پال بیا 1982 سے اقتدار میں ہیں، وہ آزادی کے بعد کیمرون کے دوسرے صدر ہیں۔ انہوں نے 2008 میں آئینی ترامیم کے ذریعے صدارتی مدت کی حد ختم کر دی تھی اور 2018 میں 71 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا