پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کردی

0
290

ڈھاکا: پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، دونوں ممالک نے اقتصادی و ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے نئے معاہدوں اور اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈھاکا میں 20 سال بعد پاک–بنگلادیش نواں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس ہوا جس کی صدارت پاکستان کے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلادیش کے مشیر خزانہ نے کی۔

پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کی تاکہ وہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کرسکے۔ دونوں ممالک کی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے اور براہِ راست پروازوں کی بحالی کے لیے پیش رفت تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

اجلاس میں پاکستان حلال اتھارٹی اور بنگلادیش اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیسٹنگ انسٹیٹیوٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے، جس سے معیار اور سرٹیفکیشن کے نظام میں تعاون بڑھے گا۔

مزید برآں، “پاکستان-بنگلادیش نالج کوریڈور” کے قیام پر زور دیا گیا جبکہ بنگلادیشی طلبہ کے لیے 500 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی تجویز پیش کی گئی۔ پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے تحت تربیتی نشستیں 5 سے بڑھا کر 25 کردی گئیں۔

دونوں ممالک نے تجارت، توانائی، سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت، صحت، آئی ٹی، زراعت اور ماحولیات سمیت متعدد شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے گئے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بنگلادیش کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام اور دوستی پر مبنی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا