ن لیگ ، پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف مشترکہ تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

0
319

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔

ایوانِ صدر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں، اس لیے مسلم لیگ (ن) تحریکِ عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، تاہم ن لیگ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آزاد کشمیر کا موجودہ سیٹ اپ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا ہے، دونوں جماعتوں میں اتفاق ہوا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کے بعد ن لیگ اپوزیشن میں بیٹھے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکومت مسائل کے حل کے بجائے مسائل پیدا کر رہی ہے، آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام لانا سب کی ذمہ داری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا