یو اے ای کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور

0
616

دبئی: متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے مالی سال 2026 کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق یو اے ای نے نئے مالی سال کے لیے 25 ارب ڈالر (92 ارب درہم) سے زائد مالیت کا بجٹ منظور کیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اماراتی وفاقی اداروں کی مالی پائیداری یقینی بنانے کے لیے فیڈرل فنانشل سینٹر پروگرام بھی منظور کیا گیا ہے۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق 2024 میں بیرونی سرمایہ کاری 1.05 کھرب درہم تک پہنچ گئی، جو عرب دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی برآمدات 2019 کے مقابلے میں دوگنا بڑھ کر 950 ارب درہم ہو چکی ہیں، جو ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کی علامت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا