ترکیہ برطانیہ سے یورو فائٹر طیارے خریدے گا، معاہدہ طے

0
399

انقرہ: ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان یورو فائٹر طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا۔

انقرہ میں ہونے والی معاہدے کی تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر اردوان نے خطاب کرتے ہوئے اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی نئی علامت قرار دیا۔

معاہدے کی مالیت تقریباً 11 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے، جبکہ رپورٹس کے مطابق پہلے یورو فائٹر جیٹس 2030 میں ترکیہ پہنچیں گے۔

ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق وہ قطر اور عمان سے بھی 12، 12 ٹائیفون طیارے خریدنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ خطے میں اسرائیل جیسے حریف ممالک کے مقابلے میں اپنی فضائی برتری برقرار رکھ سکے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ ترکیہ مجموعی طور پر 120 جنگی طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ جولائی میں ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان 40 یوروفائٹر طیاروں کی خریداری کا ابتدائی معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا