سیاست یا مذہب کی آڑ میں انتہا پسندی قبول نہیں، مریم نواز

0
344

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست یا مذہب کی آڑ میں انتہا پسندی، ہتھیار اٹھانا اور املاک جلانا بالکل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران سکیورٹی اہلکاروں پر بھی حملے ہوئے، اور جو تصاویر موصول ہوئیں وہ ناقابلِ یقین تھیں۔

انہوں نے جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف سے سیاسی اختلاف کو تسلیم کیا لیکن کہا کہ انہوں نے کبھی ہتھکنڈے یا تشدد نہیں کیے۔ لبیک کو مقدس لفظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کچھ عناصر نے اسے سیاسی مقاصد کے لیے غلط استعمال کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے عناصر کی سیاست ناقابلِ قبول ہے اور ہماری جماعت نے کبھی ہتھیار استعمال نہیں کیے۔ انہوں نے تمام مذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ ایسے عناصر سے خود کو علیحدہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست ہر کسی کا حق ہے، لیکن اسے قانون اور ریاست کے دائرہ کار میں رہ کر ہی استعمال کیا جانا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا