متنازعہ ٹویٹ کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد

0
446

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازعہ ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد کر دی۔ فردِ جرم عائد کیے جانے پر دونوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔

سماعت جج محمد افضل مجوکا نے کی۔ عدالت نے آئندہ پیشی پر استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کرنے کے احکامات جاری کر دیے، جبکہ ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

ہادی علی چٹھہ نے مچلکے جمع کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں مچلکے نہیں بھروں گا، سال بھر جیل میں رکھنا ہے تو رکھ لیں۔‘‘ ایمان مزاری نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر آپ ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو میری ضمانت بھی منسوخ کر دیں۔‘‘

وکیل صفائی قیصر امام نے مؤقف اپنایا کہ دونوں کو متعدد عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے، کبھی ہائیکورٹ تو کبھی راولپنڈی۔ اس پر جج نے ریمارکس دیے کہ اسی وجہ سے اُن کی درخواست پر تین مرتبہ سماعت ملتوی کی جا چکی ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف یہ مقدمہ این سی سی آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا