علیمہ خان کی مسلسل عدم پیشی:عدالت کے حکم پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک

0
336

اولپنڈی: نادرا نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے حکم پر سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا ہے۔

راولپنڈی کی اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔ علیمہ خان اور اُن کے وکلا چھٹی بار عدالت میں پیش نہ ہوئے، جبکہ دیگر تمام 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں موجود رہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے۔

مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے ایک بار پھر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

سماعت کے دوران نادرا نے اپنی رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ عدالت کے احکامات پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، احتجاج کے دوران ضبط کی گئی گاڑی کی سپرداری کے لیے مچلکے جمع نہ کرانے پر عدالت نے ملزم عارف خان کو بھی جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا