کوہستان میگا کرپشن سکینڈل، ماسٹر مائنڈ کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد

0
446

پشاور: کوہستان میں 40 ارب روپے کے میگا کرپشن کیس میں نیب کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ قومی احتساب بیورو نے کارروائی کے دوران کیس کے مبینہ ماسٹر مائنڈ قیصر اقبال کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔ یہ رقم دو الگ کارروائیوں میں 10،10 کروڑ روپے کی صورت میں ملی۔

اس سے قبل بھی قیصر اقبال کے گھر سے ایک ارب 60 کروڑ روپے برآمد ہو چکے ہیں، جو پینٹ کے ڈبوں میں چھپائے گئے تھے۔ یہ نشاندہی قیصر اقبال کی گرفتار اہلیہ نے کی تھی۔

نیب کے مطابق قیصر اقبال اگست 2013 سے سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ اپر کوہستان میں کلرک اور بعد میں ہیڈ کلرک کے طور پر تعینات رہے اور اسی دوران جعلی دستاویزات تیار کر کے سرکاری خزانے سے رقم نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اربوں روپے قیصر اقبال کی اہلیہ اور ایک کنٹریکٹر ممتاز کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے، جبکہ متعدد بااثر شخصیات کے بھی اس بڑے اسکینڈل سے فائدہ اٹھانے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا