افغان سرزمین سے دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں ،فیلڈ مارشل

0
554

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جرگے سے خطاب میں قبائلی عوام کے غیر متزلزل حوصلے اور حالیہ پاک-افغان کشیدگی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام نے عظیم قربانیاں دیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک، بالخصوص افغانستان کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، اور گزشتہ چند برسوں میں دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لیے سفارتی و معاشی اقدامات کیے گئے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ افغان طالبان حکومت نے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں سہولت فراہم کی، جو خطے کے امن کے لیے خطرناک عمل ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، بالخصوص خیبر پختونخوا کو دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی عمائدین نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مؤقف کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون اور دہشت گردی کے خلاف مضبوط حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔ عمائدین نے یہ بھی کہا کہ خوارج کی گمراہ کن سوچ کو قبائلی علاقوں میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا