اسحاق ڈار اور انیتا آنند کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر بات چیت

0
314

اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کینیڈا کی ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس رابطے میں پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر بات چیت کی۔ زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کینیڈین وزیرِ خارجہ نے پاکستانی منڈی میں کینولا برآمدات کی سہولت پر شکریہ ادا کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا