راولپنڈی اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے موبائل ایپ متعارف

0
321

راولپنڈی: اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقات کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپ کے ذریعے ملاقات کے لیے ایڈوانس بکنگ کروائی جا سکے گی۔ اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ پنجاب بھر کی تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو بھی اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایپ کے استعمال کے لیے ہر جیل کے انچارج PMIS (Prisoners Management Information System) کو خصوصی تربیت دی گئی ہے جبکہ جیل عملے کو مزید تربیت کے لیے آپریشنل ویڈیوز بھی فراہم کی گئی ہیں۔

آن لائن بکنگ کرانے والے ملاقاتیوں کے لیے ویٹنگ شیڈول میں عملے کی تعیناتی اور سہولت کاؤنٹر بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ملاقات کا عمل آسان اور منظم ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا