پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی چیمپئن شپ آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں پیر سے شروع ہو رہی ہے، جس میں محمد آصف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ میں محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔
قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ اس موقع پر ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔






