را‘ نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کے لالچ میں استعمال کرنے کی کوشش کی، عطا تارڑ

0
592

اسلام آباد — وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے پاکستانی مچھیرے اعجاز ملاح کو پیسوں کا لالچ دے کر اپنے گھناؤنے مقاصد کے لیے آمادہ کیا۔

وفاقی دارالحکومت میں عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی۔ بھارت نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا تاکہ وہ آرمی رینجرز اور نیوی کی یونیفارم خریدے، لیکن پاکستان نے اس کی نگرانی کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اعجاز ملاح نے گرفتاری کے دوران تمام باتوں کا اعتراف کیا۔ اعترافی بیان میں اعجاز ملاح نے بتایا کہ بھارت نے انہیں آرمی، نیوی اور رینجرز کی وردیاں، زونگ سم، پاکستانی کرنسی اور سیگریٹ لانے کے لیے کہا اور بعد میں بھارتی خفیہ ایجنسی نے انہیں رہائی دی۔ اعجاز ملاح نے خفیہ ایجنسی کے افسر کی کچھ تصاویر بھی بھیجیں، لیکن دوبارہ سمندر میں جانے پر پاکستان ایجنسی نے انہیں پکڑ لیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ یہ بھارت کا پروپیگنڈا آپریشن ہے جو ایکسپوز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیا نے انفارمیشن کی جنگ میں کامیابی حاصل کی، اور اعجاز ملاح کو ستمبر میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے پیسوں کے لالچ میں استعمال کرنے کی کوشش کی۔ اعجاز ملاح کو پچانوے ہزار روپے دینے کے ثبوت موجود ہیں، اور ویڈیوز و آڈیوز بھی میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔ طلال چودھری نے کہا کہ بھارت کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان کے ادارے ہر وقت چوکنا ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا