صحافی مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر

0
362

اسلام آباد میں صحافی اور پالیسی ماہر مشرف زیدی کو وزیر اعظم شہباز شریف کا غیر ملکی میڈیا کے لیے ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مشرف زیدی کو ٹیم کے لیے بہترین اضافہ قرار دیا۔

مشرف زیدی اس سے پہلے وزیر اعظم کے کارکردگی اور اختراع کے کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ لمز سے اکنامکس میں گریجویٹ ہیں اور نیویارک کے بارک کالج سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کر چکے ہیں۔

وہ وزارتِ خارجہ، الف اعلان اور پالیسی تھنک ٹینک تبادلَہ میں بھی اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا