ماسکو میں بحیرہ اسود کے مرکزی بندرگاہ تاؤپسے پر یوکرین نے ڈرون حملہ کیا، جس سے آئل ٹرمینل اور دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا۔ حملہ رات کے وقت کیا گیا، تاہم حکام کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بندرگاہ کی عمارت اور ٹرمینل کا انفرا اسٹرکچر متاثر ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد ٹرمینل میں موجود ایک آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیوز روسی اور یوکرینی چینلز پر گردش کر رہی ہیں۔ یوکرین کی اندرونی سیکیورٹی سروس کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ حملے میں 5 ڈرونز استعمال کیے گئے جنہوں نے آئل ٹینکر، لوڈنگ انفرا اسٹرکچر اور پورٹ کی عمارت کو نشانہ بنایا۔
تاؤپسے بندرگاہ روس کے بڑے آئل ٹرمینلز میں سے ایک ہے اور اسے رواں سال متعدد بار یوکرینی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔






