امریکی لیگل اتاشی کی سی پی او راولپنڈی سے خصوصی ملاقات

0
240

راولپنڈی

راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں امریکی ایمبیسی کے لیگل اتاشی سم ٹنکن نے سی پی او سید خالد ہمدانی سے خصوصی ملاقات کی، جس میں راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا گیا۔

ملاقات کے دوران امریکی لیگل اتاشی نے سی پی او سید خالد ہمدانی کو راولپنڈی پولیس کی بہترین کارکردگی اور موثر پولیسنگ پر تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔ سم ٹنکن کا کہنا تھا کہ وجیہہ سواتی قتل کیس میں راولپنڈی پولیس نے بہترین تفتیش اور مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اس سے قبل بھی ایف بی آئی لیگل اتاشی کرس واٹکنز کی جانب سے سی پی او سید خالد ہمدانی اور راولپنڈی پولیس کو بہترین تفتیش اور سخت سزایابی یقینی بنانے پر تعریفی لیٹر اور سرٹیفیکیٹ دیا گیا تھا۔

امریکی لیگل اتاشی نے کہا کہ کیس کی سماعت کے دوران راولپنڈی پولیس کے افسران نے بہترین سیکورٹی فراہم کی، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے امریکی حکام کی جانب سے پولیس اور پراسیکیوشن کی خدمات کے اعتراف کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمے میں ملزمان کی سزایابی عوام کے لیے اطمینان کا باعث ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا