بھارتی خواتین فوجی افسران کیساتھ جنسی ہراسانی کا انکشاف

0
312

بھارتی فوج خواتین افسران کو جنسی ہراسانی، دھمکیوں اور طاقت کے غلط استعمال سے تحفظ دینے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ مختلف یونٹس میں پیش آنے والے واقعات نے فوجی نظام میں گہری اخلاقی اور انتظامی کمزوریاں سامنے لائی ہیں۔

پٹیالہ میں 2025 کے ایک کیس میں خاتون میجر کی جانب سے سینئر افسر پر ہراسانی کا الزام لگایا گیا، مگر POSH قانون کے تحت کارروائی کے بجائے داخلی انکوائری کی گئی اور متاثرہ پر دباؤ ڈالنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ یہ معاملہ واحد نہیں؛ گزشتہ برسوں میں خواتین افسران سے ہراسانی، حملوں اور دھمکیوں کے کئی کیس سامنے آئے ہیں، جن میں فضائیہ، آرمی اور مختلف شہروں کے واقعات شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فوجی درجہ بندی اور اختیارات کے غلط استعمال نے متاثرہ خواتین کے لیے انصاف کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔ POSH قانون کی خلاف ورزی، مؤثر کمیٹیوں کی عدم موجودگی اور تحقیقات میں تاخیر نے ماحول کو مزید غیر محفوظ کیا ہے۔

گزشتہ دہائی کی میڈیا رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ بھارتی فوج میں ہراسانی کے بڑھتے کیسز ادارہ جاتی لاپروائی، احتساب کی کمی اور اصلاحات کے فقدان کو واضح کرتے ہیں، جس سے خواتین افسران شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا