روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ملک اپنی ایٹمی طاقت میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے اور روس کے پاس موجود جوہری ٹیکنالوجی دنیا میں منفرد ہے۔ ان کے مطابق نئے روسی ہتھیار مستقبل میں اسٹریٹجک توازن کو یقینی بنائیں گے۔
پیوٹن نے بتایا کہ حال ہی میں ہائپرسونک کروز میزائل متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ روسی جوہری ری ایکٹر چند سیکنڈز میں فعال ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میزائل تجربے کے وقت نیٹو کا جاسوسی طیارہ بھی اسی علاقے میں موجود تھا۔
صدر پیوٹن نے کامیاب تجربات پر روسی ایٹمی سائنسدانوں کو مبارکباد بھی دی۔





