ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آئین ایک مقدس دستاویز ہے مگر آسمانی صحیفہ نہیں، اس لیے آئینی ترمیم پر پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مقامی حکومتوں کو مزید اختیارات دینے کی ضرورت پر زور دیا اور بلدیاتی خودمختاری کو آئینی ترمیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایم کیو ایم کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کے بجائے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کرے گا۔ پارٹی رہنماؤں نے بلدیاتی آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت سے بات کرنے پر اتفاق کیا۔






