اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا ایک وفد چیئرمین بیرسٹر گوہر کی قیادت میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ اسلام آباد پہنچا ہے۔ اس ملاقات سے قبل، سینیٹر فیصل واوڈا نے 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔
پی ٹی آئی کے وفد میں محمود خان اچکزئی (نامزد اپوزیشن لیڈر برائے قومی اسمبلی)، اسد قیصر، اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوگی۔






