قومی اسمبلی، سینیٹ ، کابینہ اجلاس کل طلب

0
286

اسلام آباد میں سینیٹ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، تاہم جاری کردہ 13 نکاتی ایجنڈے میں 27ویں آئینی ترمیم شامل نہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد اس ترمیم کو ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی کا 14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں 27ویں ترمیم شامل نہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے ترمیم کے مسودے پر غور کے لیے کابینہ کا خصوصی اجلاس آج صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے، جس میں وزارتِ قانون کی تیار کردہ ترمیمی تجویز پیش کی جائے گی۔

آئین کے آرٹیکل 239 کے تحت آئینی ترمیم کے لیے سخت طریقہ کار طے ہے۔ سینیٹ میں پیشی کے بعد مسودہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے گا، جہاں سینیٹ و قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں سے منظوری کے بعد اسے ایوان میں واپس لایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا