اسرائیل متعلق سوال پوچھنے پر اطالوی صحافی نوکری سے برطرف

0
392

یورپی کمیشن کی عہدیدار سے غزہ کی تعمیر نو میں اسرائیل کے کردار سے متعلق سوال پوچھنے پر اطالوی صحافی کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا، جب کہ کمیشن نے اس فیصلے سے کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اٹلی کی خبر ایجنسی کے نمائندے نے کمیشن کے ترجمان سے پوچھا تھا کہ کیا غزہ کی بحالی کے لیے اسرائیل سے فنڈنگ لی جائے گی، جس کے چند ہفتوں بعد انہیں نوکری سے نکال دیا گیا۔

صحافی کے سوال کا مقصد کمیشن کی اس پالیسی کا موازنہ تھا جس کے تحت وہ یوکرین کی تعمیر نو کے لیے روس سے مالی ذمہ داری پوری کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ سوال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد صحافی کی ادارے کے اندر صورتحال کشیدہ ہوگئی اور ایجنسی نے سوال کو “تکنیکی طور پر غلط” قرار دیا۔

یورپی کمیشن کے ترجمان نے واضح کیا کہ روس اور اسرائیل کی کارروائیوں کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا اور کمیشن اس بحث میں نہیں جانے گا، البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین اور فلسطینیوں کے واجبات کی ادائیگی کا احترام کرنا ہوگا۔

بعد ازاں یورپی کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ صحافی کی برطرفی میں اس کا کوئی کردار نہیں اور کمیشن آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پریس روم میں اٹھائے گئے ہر سوال کا جواب دیا جاتا ہے اور یہی اصول برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے، جب کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی بمباری بدستور جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا