اٹھارویں ترمیم محفوظ، مجسٹریسی نظام بحال کیا جارہا ہے، عطا تارڑ

0
336

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں 18ویں ترمیم کو چھیڑا نہیں جا رہا اور صرف مجسٹریسی نظام کی بحالی پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیم اور آبادی سے متعلق قومی سطح پر یکساں پالیسی ضروری ہے، اسی لیے متعلقہ تجاویز پر پارلیمنٹ میں تفصیلی بحث ہوگی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئین میں وقت اور حالات کے مطابق ترامیم ہوتی رہتی ہیں، اور 27ویں ترمیم کی راہ میں اب کوئی بڑی رکاوٹ دکھائی نہیں دیتی۔ ان کے مطابق مجسٹریسی نظام نیا نہیں بلکہ پہلے بھی ملک میں نافذ رہا ہے، جسے دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام پر ایم کیو ایم کے پرانے مطالبات بھی زیرِ غور ہیں جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ عطا تارڑ نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی ترمیم کو سیاسی رنگ دے رہی ہے اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

افغانستان سے متعلق گفتگو میں وزیر اطلاعات نے کابل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاک افغان مذاکرات مثبت نتیجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مطالبہ واضح ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا