ڈکی بھائی رشوت کیس، این سی سی آئی کے گرفتار 7 افسر مستعفی

0
203

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے وہ سات افسران، جو ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت کے معاملے میں گرفتار ہوئے تھے، ان کے استعفے وزارتِ داخلہ کو موصول ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایجنسی نے یہ استعفے دو روز پہلے وزارتِ داخلہ کو بھجوائے تھے، تاہم تاحال ان کی منظوری نہیں دی گئی۔ گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے ایجنسی کے آٹھ افسران کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا۔ گرفتار افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سب انسپیکٹرز شامل ہیں، جن پر رشوت اور بدعنوانی کے مقدمات قائم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا