سہیل آفریدی ، جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری

0
309

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالتی حکم کے بعد اسلام آباد پولیس وارنٹ کے ساتھ خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچی، جہاں عملے نے وارنٹ وصول کیے تاہم سہیل آفریدی وہاں موجود نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر پولیس ریڈ کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اس وقت پشاور میں ہیں۔ ترجمان کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ کے اہلکار صرف وارنٹ کی تعمیل کے لیے آئے تھے اور کارروائی کے بعد واپس چلے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا