اوباڑو میں قبائلی فائرنگ اور فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 15 افراد ہلاک

0
335

گھوٹکی: اوباڑو میں تین قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے اور مسلح گروہوں کے خلاف پولیس و رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں مجموعی طور پر 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اوباڑو میں تین قبائل کے درمیان شدید مسلح تصادم کے بعد پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کے آپریشن کے دوران شر گینگ کے 9 مسلح افراد مارے گئے، جن میں سے 7 کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں جبکہ مزید لاشیں تحویل میں لینے کی کوشش جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ میں سیلرا اور دوندو قبائل کے 6 افراد بھی ہلاک ہوئے۔ آپریشن کے دوران پولیس اہلکار امجد درگھ شہید جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں آپریشن بدستور جاری ہے اور مسلح گروہوں کے خلاف مکمل کارروائی کے لیے اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا