انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعہ کے روز ایک اسکول کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم 54 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں۔
جکارتہ پولیس کے سربراہ آسیپ ایڈی سوہیری نے بتایا کہ دھماکا شہر کے ایک ہائی اسکول کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمیوں میں بعض کو معمولی، کچھ کو درمیانے درجے کے زخم آئے جبکہ کئی متاثرہ افراد کو اسپتال سے فارغ بھی کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے تاکہ دھماکے کی نوعیت اور محرکات کا تعین کیا جا سکے۔
پولیس چیف کے مطابق متاثرہ افراد کے لواحقین کی مدد کے لیے دو اسپتالوں میں خصوصی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ تازہ ہے اور تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔






