وہاب ریاض پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر

0
316

سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک بار پھر اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

وہاب ریاض گزشتہ چند ہفتوں سے ویمن کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک تھے اور اب وہ عارضی طور پر ویمن ٹیم کے معاملات دیکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ڈائریکٹر ویمن کرکٹ کے ساتھ مل کر مستقبل کے منصوبے ترتیب دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو بھی سپورٹ اسٹاف کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا