خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کے بیان پر محسن نقوی کا سخت ردِعمل

0
412

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سکیورٹی فورسز سے متعلق بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق کے منافی بیان ناقابلِ برداشت ہے۔ وطن کے امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جری افسران اور جوانوں کے بارے میں ایسا بیان کوئی محبِ وطن شہری نہیں دے سکتا۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کر کے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم اور دنیا تسلیم کرتی ہے، ہمارے افسروں اور جوانوں نے اپنی جانیں قربان کر کے ملک میں امن قائم کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ جس صوبے میں فورسز کے سب سے زیادہ جوان شہید ہوئے، اسی صوبے کے وزیرِ اعلیٰ نے احسان فراموشی کی انتہا کر دی۔ کوئی بھی محبِ وطن شخص ایسا بیان دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سکیورٹی فورسز کے خلاف اشتعال انگیزی پر قوم سے معافی مانگیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا