مسلم لیگ ق نے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان، حکومت کے ساتھ تعاون پر رضا مندی

0
355

اسلام آباد: مسلم لیگ ق نے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور قومی مفاہمت کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ ق کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت ہوا، جس میں چوہدری سالک حسین نے پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم سے ملاقات پر اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں طارق حسن، ڈاکٹر امجد، مصطفیٰ ملک، فرخ خان اور دیگر مرکزی رہنما بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد اب یہ آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مصدق ملک، رانا ثنا اللّٰہ، ریاض حسین پیرزادہ، عون چودھری، شزرہ منصب اور قیصر احمد شیخ شریک تھے۔ اس کے علاوہ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا