یومِ فتح کی تقریب: پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

0
479

باکو: وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی مرکزی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کی عوام کی طرف سے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان تین ملک ضرور ہیں مگر دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور تینوں برادر ممالک نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے اور عزم سے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے ہمیشہ آذربائیجان کے منصفانہ موقف کی بھرپور حمایت کی ہے۔

وزیراعظم نے تقریب میں علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر آزادی کے لیے جدوجہد، حوصلے اور عزم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کی افواج کی بہادری اور دشمن کے سات جنگی طیارے مار گرانے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دنیا نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل میں مشترکہ تعاون، علاقائی امن اور ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ترکی اور قطر کے مثبت کردار کا بھی اعتراف کیا۔

وزیراعظم نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے میں عالمی کردار اور غزہ امن کوششوں میں مختلف ممالک کی ذمہ داری کو سراہا۔ انہوں نے صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکی کی ترقی کو قابل تعریف قرار دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا