امریکا میں طویل شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ہزاروں پروازیں منسوخ، ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش

0
459

واشنگٹن: امریکہ میں ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن کے احکامات کے تحت مصروف ترین ایئرپورٹس پر آئندہ ہفتے مزید پروازیں منسوخ کی جائیں گی۔ شٹ ڈاؤن کے باعث فضائی اڈوں پر ایئر ٹریفک کنٹرول عملے کی کمی سے مشکلات کا سامنا ہے۔ تقریباً ایک ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔

جمعے کو امریکہ کے 40 ایئرپورٹس بشمول اٹلانٹا، ڈیلاس، ڈینور اور شمالی کیرولینا کے شارلٹ ایئر پورٹ پر مسافروں کا رش رہا، جبکہ کئی ایئر لائنز نے فلائٹ چلنے کے وقت سے کچھ دیر پہلے پروازیں منسوخ کیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے شٹ ڈاؤن سے غیرملکی پروازیں متاثر نہیں ہوں گی، تاہم ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر پروازوں کی تعداد میں تقریباً 10 فیصد کمی آئی ہے۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق اگر شٹ ڈاؤن برقرار رہا اور تنخواہیں نہ ملنے پر مزید ایئر کنٹرول عملہ کام پر نہ آیا، تو پروازوں کی تعداد مزید 15 سے 20 فیصد کم کی جا سکتی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیموکریٹس پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ فنڈنگ بل پر تنازع ختم کریں، جبکہ ڈیموکریٹس ہیلتھ کیئر پر سبسیڈیز کے حوالے سے ریپبلکنز کے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے شٹ ڈاؤن کے باعث کم آمدنی والے امریکیوں کو ایمرجنسی امدادی خوراک ملنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا