محمود خان اچکزئی کا 27ویں آئینی ترمیم پر تمام جماعتوں کے قائدین کو خط لکھنے کا فیصلہ

0
330

اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی رہنماؤں کو خط لکھیں گے، جس میں 27ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کی درخواست کی جائے گی۔ اس سلسلے میں نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو سمیت مختلف جماعتوں کے سربراہان کو خط ارسال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے اس معاملے پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا