جماعت اسلامی نے میئر کراچی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

0
288

جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کے لیے فوری سماعت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں کو غیرقانونی قرار دیا تھا، لیکن مرتضیٰ وہاب نے عدالتی حکم کے باوجود پارکوں میں کمرشل سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

جماعت اسلامی نے مؤقف اپنایا کہ میئر کراچی نے رفاہی پلاٹوں کو اب تک واگزار نہیں کرایا، اس لیے وہ عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے کے باعث توہینِ عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میئر کراچی کے خلاف دائر توہینِ عدالت کیس کی جلد سماعت کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا