محسن نقوی نے نئے ٹورنامنٹس کا پلان طلب کرلیا

0
304

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی صدارت میں دبئی میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نئے ٹورنامنٹس اور موجودہ مقابلوں کی تیاریوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں قطر کے دارالحکومت دوحا میں 14 نومبر سے 23 نومبر تک ہونے والے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ انڈر 19 پریمیئر ایشیا کپ اور مینز ٹی20 ایشیا کپ کے ڈیٹا، ویورز شپ اور شائقین کی تعداد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اے سی سی کے مستقبل کے ٹورنامنٹس، ایسوسی ایٹ ممبران کے درمیان لیگ کرانے اور لیجنڈ آف ایشیا کپ سمیت نئے ٹورنامنٹس کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا۔ صدر محسن نقوی نے نئے ٹورنامنٹس کے لیے حتمی پلان طلب کر لیا اور وویمنز کرکٹ کے زیادہ سے زیادہ میچز کرانے پر اتفاق کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کو ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں اور ایشیائی ممالک کو کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا