امریکا اور اسرائیل کی شکست تک پیچھے نہیں ہٹیں گے: ایرانی جنرل اسٹاف

0
249

تہران: ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ مزاحمت کی میراث ایران کی نئی نسل کو منتقل ہوچکی ہے اور ایرانی عوام دنیا کی طاقتور فوج کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

ایرانی جنرل اسٹاف کے مطابق امریکا خطے پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے اپنی جارحانہ پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم ایران اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران دشمن کے ہتھیار ڈالنے تک اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی مکمل شکست تک ایران پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا