غزہ میں پولیس ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، خواتین پولیس سربراہ سمیت 9 شہید

0
419

غزہ: غزہ سٹی میں پولیس ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خواتین پولیس کی سربراہ کرنل فاتنہ السحار سمیت 9 افراد شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارتِ داخلہ کے مطابق حملے میں پولیس فورس کے 8 افسران اور ایک 13 سالہ بچی شہید ہوئی۔ وزارتِ داخلہ نے حملے کو شدید اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے ثالث سے فوری مداخلت اور پولیس فورس کے خلاف کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی غزہ سٹی میں پولیس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کو نیا جنگی جرم قرار دیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت دانستہ طور پر امن کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہے۔ تنظیم نے عالمی برادری اور ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جاری کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا