اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئر جے 60 ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔ پاکستان کے میکائل علی بیگ نے بوائز جبکہ سعودی عرب کی ہانیہ امان نے گرلز ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں منعقدہ ایونٹ کے بوائز سنگلز کے فائنل میں میکائل علی بیگ نےحمزہ رومان کو چھ چار، چھ چار سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
گرلز سنگلز کے فائنل میں سعودی عرب کی ہانیہ امان نے روس کی ورورا ربٹسووا کو چھ ایک،چھ ایک سے شکست دی۔ وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ گرلز ڈبلز کا ٹائٹل ہانیہ امان منہاس اور ایکرن لال نے جیتا۔ بوائز ڈبلز پاکستان کے حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ کے نام رہا۔ ایونٹ میں بارہ ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا






