لاہور میں گیس سلنڈر دھماکا، عمارت منہدم: 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

0
568

لاہور: ہربنس پورہ کے علاقے نادر مارکیٹ کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک عمارت زمین بوس ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 زخمیوں کو زندہ حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ دھماکے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا