ڈنمارک کی حکومت نے پارلیمنٹ میں 14 نکاتی پلان پیش کیا ہے جس کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی ہوگی۔
13 سال سے زائد بچے صرف والدین کی نگرانی میں سوشل میڈیا استعمال کر سکیں گے۔ حکومت کے مطابق یہ اقدام بچوں کو آن لائن ہراسانی، جعلی مواد اور ذہنی دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے ہے۔






