کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک

0
526

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کیا، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکا خیز مواد سے گاڑی کے ذریعے مرکزی گیٹ کو نشانہ بنایا گیا جس سے گیٹ اور قریبی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ 3 دہشتگرد کالج کے انتظامی بلاک میں محصور ہیں۔ ترجمان کے مطابق دہشتگرد افغان طالبان کے زیر اثر اپنی قیادت سے رابطے میں ہیں۔

پاک فوج نے کہا کہ یہ عناصر 2014 کے اے پی ایس حملے جیسی کارروائی دہرانا چاہتے ہیں تاکہ قبائلی علاقوں کے طلبہ میں خوف پھیلے۔ سیکیورٹی فورسز ویژن عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا