لاہور ہائیکورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم چیلنج

0
314

لاہور ہائیکورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا۔ شہری حسن لطیف نے ایڈووکیٹ مقسط سلیم کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نئی ترمیم آئین کی بنیادی ساخت اور عدلیہ کی خودمختاری کے منافی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات ایک نئی وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کیے جا رہے ہیں، جبکہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو تاحیات استثنیٰ دینے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی اور وزارتِ قانون سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے ترمیم کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا