۔2026 تک تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل ہوں گی:چیف جسٹس

0
304

اسلام آباد میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عدلیہ کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا جائزہ لیا گیا۔

چیف جسٹس نے اعلان کیا کہ اگست 2026 تک ملک کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کر دی جائیں گی۔

اجلاس میں ای کورٹس، ای لائبریریز، خواتین سہولت مراکز اور صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر پیش رفت بھی زیرِ غور آئی۔

اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ عدالتی اصلاحات میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے تاکہ عدلیہ کو مزید شفاف اور عوام دوست بنایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا