صدر سے وزیراعظم کی ملاقات، دہشتگردی کے خاتمے پر اتفاق

0
504

اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

صدر اور وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں بھی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا