۔27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی منظور

0
409

اسلام آباد: سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم پیش کی۔ ترمیم کے حق میں 234 اراکین نے ووٹ دیا جبکہ 4 اراکین نے مخالفت کی۔

27ویں آئینی ترمیم کو سینیٹ سے منظور شدہ ترمیم میں اضافی ترامیم کے ساتھ ایوان میں پیش کیا گیا۔ وزیر قانون نے مجموعی طور پر 8 اضافی ترامیم پیش کیں، جب کہ قومی اسمبلی نے دو تہائی اکثریت سے 59 ترامیم کی شق وار منظوری دی۔

اضافی ترامیم کی منظوری کے بعد ترمیمی بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ بھی وہیل چیئر پر اجلاس میں شریک ہوئے۔ ان کی آمد پر میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف ان کے پاس گئے، مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی۔

27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان سے خطاب کیا۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا