صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔
دونوں ججز نے گزشتہ روز 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا اور باضابطہ طور پر اپنے استعفے صدرِ مملکت کو بھجوائے تھے۔ ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر نے دونوں استعفے منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
استعفے سے قبل جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے سپریم کورٹ میں اپنے ساتھی ججز سے چیمبرز میں الوداعی ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق سینئر ججز نے انہیں استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا اور آخری وقت تک قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے، تاہم دونوں ججز اپنے فیصلے پر قائم رہے۔
ساتھی ججز سے ملاقات کے بعد دونوں ججز سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے اور اسی رات اپنے استعفے جمع کرا دیے۔






