لندن: شام نے لندن میں اپنا سفارت خانہ 12 سال بعد دوبارہ کھول دیا اور وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے عمارت پر نیا پرچم لہرا دیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ معطل سفارتی تعلقات بحال ہو رہے ہیں اور لندن میں مختلف عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
اسد الشیبانی نے صدر احمد الشرع کے ہمراہ امریکا کے دورے میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ نئے شامی پرچم میں تین ستارے ہیں، جو سابقہ دو ستاروں والے پرچم کی جگہ لے چکا ہے۔
شامی صدر احمد الشرع نے امریکا، روس اور دیگر ممالک کے دورے کیے ہیں اور وہ ملک میں نئے دور کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔






